اسرائیلی حملے جاری،فلسطینیوں کو ریلیف میں ناکامی،اقوام متحدہ پر سوالیہ نشان 

Apr 10, 2025

لاہور (خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے کہا غزہ میں اسرائیل کی شرمناک بمباری جاری ہے۔ جماعت اسلامی کا ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ 11 اپریل کو مال روڈ پر ہوگا۔یکجہتی غزہ مارچ جمعتہ المبارک کو شام 4 بجے سٹیٹ بنک سے شروع ہوگا اور چیئرنگ کراس تک آئے گا۔ اہل لاہور 11 اپریل کو مظلوم فلسطینیوں کیساتھ بھرپور اظہاریکجہتی کیلئے غزہ مارچ میں اپنی فیملی کیساتھ شرکت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ قابض فوج بے گھر فلسطینیوں کے اسکولوں اور خیموں پر بمباری کر رہی ہے، جن میں خواتین اور بچوں سمیت 120 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ غزہ میں اسرائیلی نسل کشی سے شہدا کی مجموعی تعداد 50 ہزار 669 ہوگئی،1 لاکھ 15 ہزار 225 فلسطینی زخمی ہیں۔غزہ میں گزشتہ 20دنوں میں 500 بچوں کو شہید کر دیا گیاجو کہ انسانیت کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ قابض اسرائیلی حکومت صحافیوں کو غزہ تک رسائی سے روک رہی ہے کیونکہ وہ ''نہیں چاہتے کہ حقائق دنیا تک پہنچیں۔یہ 1948 سے اب تک کی سب سے خونریز جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے مسائل کا شکار فلسطینیوں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکامی اقوام متحدہ اور انسا نیت کے علمبردار ممالک کی کارکرگی پر سوالیہ نشان ہے۔ 

مزیدخبریں