لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے اسلام آباد میں معروف سیاسی، سماجی اور جماعت اسلامی کے رہنما سید ارشد فاروق کے بیٹے کی ولیمہ تقریب پر میڈیا نمائندگان سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر طارق ، نصراللہ رندھاوا اور دیگر رہنما موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے کہا حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پر تشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے۔ حکومت کا بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کرانا توہین عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
حکومت ،انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام گرفتاریوں سے گریز کرے:لیاقت بلوچ
Apr 10, 2025