جی بی سی وفد کی ڈائریکٹر جنرل افریقہ احمد علی سے اسلام آباد میں ملاقات

Apr 10, 2025

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ بزنس سینٹر کے وفد نے وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل افریقہ احمد علی سیروہی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت چیئرمین بزنس سینٹر احمد اکرام لون نے کی، وفد میں سائوتھ سوڈان میں پاکستان کے اعزازی قونصل شاہد سجاد، خواجہ شارق کلیم اور فصیح الرحمن بھی شامل تھے اس ملاقات کا مقصد جی،بی،سی کے افریقہ سے متعلق تجارتی منصوبوں کے فروغ کے بارے میں ڈائریکٹر جنرل افریقہ سے مشاورت کرنا تھااس موقع پر چیئرمین جی،بی،سی احمد اکرام لون نے ڈائریکٹر جنرل افریقہ کو بزنس سینٹر کی ’’انگیج افریقہ‘‘پالیسی کے بارے میں بریفنگ دی،اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں سائوتھ سوڈان اور یوگنڈا میں پاکستان کے انٹرنیشنل ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں