لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور میں گرمی سے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کپتان ہیلے میتھیوز بیہوش ہوگئیں۔ویسٹ انڈین کپتان ہیلے میتھیوز کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا پھر انہوں نے گراؤنڈ میں واپسی پر سکاٹ لینڈ کے خلاف سنچری سکور کی۔بولنگ کے دوران ہیلی میتھیوز نے چار وکٹیں بھی حاصل کیں تھیں۔میتھیوز ون ڈے کی تاریخ میں چار وکٹیں لینے کے ساتھ سنچری بنانے والی چوتھی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔
لاہور میں گرمی !ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ہیلے میتھیوز میچ کے دوران بے ہوش
Apr 10, 2025