شیخوپورہ: مرکزی انجمن تاجرا ن کا اجلاس آج ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوگا 

Apr 10, 2025

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)مرکزی انجمن تاجرا ن کا اجلاس آج دوپہر ضلعی سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں شہر کے تمام بازاروں، مارکیٹوں کے عہدیدار شرکت کرینگے اجلاس کی صدارت میں صدر میاں ذیشان پرویز کرینگے اس موقع پر جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال ، نائب صدر شیخ عظیم جاوید ، احمد خورشید چودھری ، فاروق شیخ سمیت دیگر موجودہونگے اجلاس میں شیخوپورہ کے مین بازار سمیت دیگر بازاروں میں تجاوزات کی آڑ میں مین بازارسمیت دیگر بازاروں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے ،تاجروںکے معاشی قتل پر فیصلہ کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کیلئے کردارادا کیا مگرمسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں ہی تاجروں کا معاشی قتل عام کیا گیا ۔ امید کی جارہی ہے کہ مرکزی انجمن تاجران تمام ذیلی تنظیموں کے ہمراہ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ دیں گی ۔

مزیدخبریں