فاروق آباد (نمائندہ نوائے وقت) سالانہ جلسہ دستار فضیلت جامعہ اعجاز القرآن 12 اپریل بروز ہفتہ کو گاؤں سکھن آنہ شیخوپورہ میں ہو گا جس کی صدارت مفتی صاحبزادہ پیر محمد نور المجتبیٰ المعروف چن پیر کرینگے اور خصوصی خطاب مناظر اسلام مفتی عبدالحمید چشتی کا ہو گا جامعہ اعجاز القران ضلع شیخوپورہ میں بچوں کو دین کی تعلیم سے آراستہ کرنے والی عظیم درسگاہ ہے جہاں پر سینکڑوں طالبعلم پیر میاں اعجاز احمد رضوی چشتی قادری کی سرپرستی میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے اپنے والدین کے لیے بخشش کا ذریعہ بن رہے ہیں۔
سالانہ جلسہ دستار فضیلت جامعہ اعجاز القرآن 12 اپریل کو ہو گا
Apr 10, 2025