مرتضی وہاب اور گھنور اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر

کراچی (سٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب اور گھنور علی خان اسران سندھ حکومت کے ترجمان مقرر کر دیے گئے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے دونوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میئر کراچی ہونے کی وجہ سے مرتضی وہاب عام انتخاب میں کسی بھی نشست سے کھڑے نہیں ہوئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

بجٹ بھی اِک گورکھ دھندہ ہے

اندر کی باتشہباز اکمل جندرانصحافت میں رپورٹنگ کے شعبے سے کتنے ہی برس وابستہ رہنے کے بعد بھی کامرس کے شعبے سے نابلد رہا- کامرس ...