شہریوں کوسستی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان بازارقائم کر د یئے: ڈپٹی کمشنر
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں سستے رمضان بازارقائم کر دیے گئے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد سہیل خواجہ کا شاہین آباد اورفتو منڈ میں لگائے گئے رمضان بازاروں کا دورہ،حکومتی سبسڈی کے تحت دی جانے والی اشیائے ضروریہ کے معیار، وزن، قیمتوں اور دستیابی پر قطعا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، تمام بازاروں کے انچارج افسران اور زمہ داران اپنے بازاروں کی نگرانی کریں تاکہ حکو متی سبسڈی کے فوائد عام آدمی تک پہنچائے جاسکیںانہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے، غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گاانہوں نے فوڈ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ تمام رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش کے نمونے لیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کسی بھی بازار میں غیر معیاری اشیا کی فروخت نہ ہو، اگر کوئی غیر معیاری اشیا کی فروخت کرنے میں ملوث پایا جا ئے تو اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔