گوجرانوالہ:شہزاد عرف منشی ڈکیت گینگ کے3 ارکان گرفتار‘مال مسروقہ برآمد
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث شہزاد عرف منشی ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتارکر کے لاکھوں روپے کا لوٹا و چھینا ہوا مال برآمدکر لیا ہے تفصیلات کے مطابقتھانہ صدر گوجرانوالہ پولیس نے ڈکیتی و راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث شہزاد عرف منشی ڈکیت گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے چار لاکھ روپے نقدی ،دو موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔