مکرمی! وزیراعظم عمران خان نے یہ پروگرام شروع کیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے بے گھر غریب لوگوں کو پناہ گاہو ں میں کھانا فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا یہ انتہائی احسن فیصلہ ہے اور اس کے ثمرات یقیناً کم تعداد غریب عوام کو میسر آئیں گے۔ اس پروگرام کی افادیت میں کوئی شک و شبہ نہیں ہے تاہم وزیراعظم کی خدمت میں چند تجاویز پیش کرنے کی جسارت کرتا ہوں شاید ان کو اور ان کے مشیران کابینہ کو پسند آجائیں تو عوام خوشحال ہوجائیں گے اور ان شاء اللہ کوئی بھوکا نہیں سوئے گا۔ اگر کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی جائے تو قلیل عرصہ میں ملک خوشحال ہوجائے گا۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ملک زراعت ، تجارت، برآمدات ، انرجی میں بے حد ترقی کرے گا۔ اس کی تعمیر سے لاکھوں بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس طرح انتہائی قلیل عرصہ میں ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا ، روزگار کے مواقع عوام کو میسر آئیں گے تو حکومت کو اربوں روپے کی بچت ہوگی جو عوام کو احساس پروگرام کے تحت دے چکی ہے اور جون میں مزید دینے کا عندیہ دے رہی ہے۔ امید ہے وزیراعظم عمران خان کالا باغ ڈیم کی تعمیر کیلئے موجودہ بجٹ میں فنڈ مختص کرنے کا حکم دیں گے۔(سید لطف علی بخاری، موچھ، میانوالی)
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024