ملتان‘ دوکوٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ‘ شہریوں کی زندگی اجیرن
ملتان‘ دوکوٹہ(سماجی رپورٹر‘ خبرنگار) شہر اور گردونواح میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے شدت اختیار کرلی جبکہ گیس کے اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہونے سے شہریوں کو شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے شہری ناشتہ اور کھانا وغیرہ بازار سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں دوسری طرف گیس کی بے تحاشہ لوڈشیڈنگ سے ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی ہے ۔ متعدد و سرکاری ملازمین دیہاڑی دار طبقہ بغیر ناشتہ کے اپنے اپنے مقامات ڈیوٹیوں پر جانے پر مجبور ہے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس کام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ دوکوٹہ سے خبرنگار کے مطابق دوکوٹہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی صبح کے وقت گیس دیر سے آنے کی وجہ سے بروقت ناشتہ تیار نہ ہونے سے ملازمین دفتروں سے لیٹ ہونے لگے کوٹ ملک دوکوٹہ عباس نگر بستی جوئیاں والی میں گیس رات کے وقت دوکوٹہ بستی جوئیاں والی کے قریب لگے ہوئے وال سے بند کر دی جاتی ہے صبح کو گس دیرسے چالو کرنے کی وجہ سے ناشتہ بروقت تیار نہیں ہوتا دوکوٹہ کے شہریوں نے حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔