پنجاب میں کورونا وائرس کے چھپن نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں وائرس کے مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد دو ہزار دو سو اسی ہوگئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کی جانب سے جاری اعداو شمار کے مطابق قرنطینہ مراکز ڈی جی خان دو سو بیس ، ملتان چار سو ستاون، فیصل آباد میں تیئس زائرین وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کے چار سو انچاس ارکان، شیخوپورہ نو، منڈی بہاؤالدین تیرہ ، سرگودھا بائیس ، وہاڑی پچیس، راولپنڈی چھ، جہلم پچیس ، ننکانہ دو، گجرات دس، رحیم یار خان چار، بھکر بتیس ، خوشاب دو، راجن پور ایک، حافظ آباد پینتیس، سیالکوٹ انیس، لیہ سولہ،ناروال تین، بہاولنگر نو، فیصل آباد میں چھ تبلیغی ارکان میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ پنجاب کے مطابق شہریوں کے اعداد و شمار میں سب سے زیادہ لاہورمیں تین سو تریسٹھ کنفرم مریض ہیں،ننکانہ آٹھ ، قصور نو شیخوپورہ تین، راولپنڈی چونسٹھ، جہلم انتیس ، اٹک ایک، گوجرانوالہ اڑتیس ، سیالکوٹ ستائیس ، ناروال آٹھ، گجرات ننانوے ، حافظ آباد بارہ، منڈی بہاؤالدین آٹھ، ملتان چار، وہاڑی تیرہ، فیصل آباد اٹھائیس ، چینیوٹ آٹھ، ٹوبہ دو، رحیم یار خان بائیس اور سرگودھا آٹھ،میانوالی نو، خوشاب تین، بہاولنگر اور بہاولپور پانچ پانچ، لودھراں تین، ڈی جی خان اٹھارہ، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض زیر علاج ہیں۔