لاک ڈائون کے دوران چوری کی وارداتیں
کوٹری(نامہ نگار)لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتیں بڑھ گئی۔ ایک رات میں دو موٹرسائیکل چوری‘ پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف‘ تفصیلات کے مطابق کوٹری تھانہ کے سامنے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سابق رکن اور محکمہ اطلاعات جامشورو کے ملازم سید ذیشان نقوی عرف شانی کی بائیک نمبر Hcd0572 نامعلوم چور لے اڑے ہیں۔ دوسری واردات مرکزی شاہراہ امیر کمپلیکس کے نیچے کھڑی امیت کْمار نامی شخص کی ایکسپریس موٹر سائیکل نامعلوم چور لے کر فرار ہوگئے ہیں‘ لاک ڈاون کے دوران چوری کی وارداتوں نے شہریوں کی نیندیں اڑادیں ہیں جبکہ مقامی پولیس خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔