معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ غریب،نادار اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو ریلیف پہنچانا وزیراعظم عمران خان کاعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کے بلوچستان دورہ کا مقصد پسماندہ علاقوں میں کورونا کے خلاف جاری قومی کوششوں کو تقویت دینا ہے، ہم نے متحد ہو کر اس چیلنج پرقابوپانا ہے اورہم اس میں سرخرو ہوں گے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ احساس ایمرجنسی پروگرام کا باقاعدہ آغازکردیا گیا ہے،مالی امداد کی تقسیم کے لئے ملک بھرمیں سترہ ہزارمراکزقائم کیے گئے ہیں۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت کورونا وبا سے معاشی طور پر متاثرہونے والوں خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے،مشکل حالات میں قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38