علامہ عبدالوحید ربانی ہر خاص و عام کو راہ حق پر چلنے کی دعوت دیتے رہے: صاحبزادہ فواد ربانی
ملتان( سماجی رپورٹر ) عالم دین علامہ عبدالوحید ربانی کے نویں سالانہ عرس کے موقع پر صاحبزادہ فواد ربانی نے چادرپوشی کرتے ہوئے کہا کہ علامہ عبدالوحید ربانی اپنی ساری زندگی دین اسلام کے لیے وقف کی اور ہمیشہ ہر پلیٹ فارم دین اسلام کی تبلیغ کرتے ہوئے ہر خاص وعام کو راہ حق پر چلنے کی دعوت دیتے رہے اس موقع پر قاری احمد بخش نے فاتحہ خوانی اور دعا کرائی ۔قاری نعمان صیفی، قاری عابد، شوکت سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کی ۔عرس میںخواجہ عبدالسلام، اثامہ یوسف، جواد ربانی ،لبیب ربانی ،ارسلان گولڈ،ملک اسدبھٹہ،حاجی عبدالقدوس،رفیع سلطان، محمد شکیل، حبیب ربانی ودیگر نے شرکت کی ۔