کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے جمعہ کو صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔سندھ حکومت جانب نے جمعہ کے روز دوپہر 12 سے 3 بجے تک لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعہ کو دوپہر 12 سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا اور لاک ڈاؤن کے دوران کوئی دکان کھلی گی، اور نہ ہی ٹرانسپورٹ چلے گی۔ جبکہ شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سڑک پر آیا جاسکے گا اور کسی بھی قسم کی مذہبی تقریب و اجتماع کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔سندھ حکومت نے جمعہ کی نماز پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38