اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: انڈیکس میں 31 ہزار پرئنٹس کی حد بحال، سرمائے میں 120 ارب کا اضافہ
کراچی (کامرس رپورٹر)سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سے31837.30پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ78.40 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں120ارب روپے سے زائد کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا اورکاروباری حجم بدھ کی نسبت 19.62فیصدزائد رہا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی مالیاتی اداروں ،میوچل افندز اور بروکریج ہاوسز کی جانب سے آئل وگیس اور سیمنٹ سیکٹر کے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس کے نتیجے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 31 ہزار اور 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 32009پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاںپرافٹ ٹیکنگ رجحان کے باعث 32ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی۔ لیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس866.03پوائنٹس کے اضافے سے31837.30پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر352کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے276کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ57کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت ایک کھرب20ارب57کروڑ91لاکھ روپے کے اضافے 60کھرب 49ارب 95کروڑ25لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے جمعرات کو کاروباری حجم 21کروڑ65لاکھ13ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں3کروڑ55لاکھ12ہزار شیئرززائد ہے ۔