سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 866 پوائنٹس کی ریکوری
کراچی (کامرس ڈیسک ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر تیزی کی واپسی ہوئی ہے، ٹریڈنگ کے دوران 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد 31 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر بحال ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور معیشت کو سہارا دینے کے حکومتی اقدامات کے باعث سٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد ایک بار پھر بحال ہوگیا ہے۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا۔ ایک موقع پر 100انڈیکس 1ہزار پوائنٹس تک بڑھ گیا ، تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پر 100انڈیکس 866پوائنٹس اضافے سے 31ہزار 837پوائنٹس پر بند ہوا۔