ایوان صدر میں نماز جمعہ کے بعد اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی

ایوان صدر میں کل نماز جمعہ کے بعد اللہ تعالی سے مغفرت طلب کرنے کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی اس دوران لوگوں کی تعداد انتہائی کم ہوگی۔ یہ فیصلہ جمعرات کے روز اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز کی قیادت میں اسلامی نظریاتی کونسل کے ایک وفد کے درمیان ملاقات کے دوران کیا گیا۔ ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری خطبہ جمعہ دیںگے جو کہ براہ راست نشر کیا جائیگا۔