مشعال مالک کی یاسین ملک کو کوٹ بھلوال جیل سے بدنام زمانہ تہار جیل منتقل کرنے پر شدید ترین تنقید
محمد یاسین ملک کی بیوی مشعال حسین ملک نے ہندوستانی ارباب اختیار کی یاسین ملک کو جموں وکشمیر کی کوٹ بھلوال جیل سے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہار جیل میں منتقل کرنے کی ظالمانہ حرکت پر شدید مذ مت کی ہے اور زور دیا ہے کہ اس طرح کے غیر انسانی اور ظالمانہ طریقے کشمیر کے شیر کی بہادری کا راستہ نہیں روک سکتے ۔
بدھ کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوۓ امن اور ثقافت کے ادارے کی چیرپرسن نے ہندوستانی حکومت کے ظلم پر شدید تنقید کی اور کہا کہ نریندرمودی کی سربراہی میں انڈین حکومت موجودہ بےمثال کشمیر ی تحریک حق خودارادیت سے ڈر چکی ہے چناچہ وہ طاقت ور آوازوں کو دبانے کے لیے تمام غیر انسانی حربے استعمال کر رہی ہے۔ مشعال ملک نے خبردار کیا کہ ہندوستانی وزیراعظم کو یہ بات زہن میں رکھنی چاہیے کہ اس طرح کی ظالمانہ حرکات کشمیری حریت پسندوں کو نہیں روک سکتی حتٰی کہ وہ اپنی جدوجہد کو منتقی انجام تک پہنچا دیں۔
انھوں نے کہا ہندوستان کو کشمیر میں ظالمانہ کاروایاں کرتے ہوۓ ستر سال گزر چکے ہیں جس کے دوران ہزاروں کشمیروں کو شہید کردیاگیا اور ہزاروں عورتوں کو بیوہ کیا گیا مگر کشمیر کی تحریک آزادی پھربھی زور پکڑتی رہی۔مشعال ملک نے کہا جےکے ایل ایف کے چیرمین یاسین ملک شدید بیمار ہیں اور قید میں ہونے کی وجہ سے ان کی صحت بگڑ رہی ہے مگر ہندوستانی حکومت انھیں علاج کی سہولتیں مہیا نہیں کررہی۔ مشعال ملک نے کہا پاکستانی شہری ہونے کے ناتے وہ پاکستانی حکومت سے درخواست کرتی ہیں کہ وہ یاسین ملک کے معاملے کو بین الاقوامی عدالت انصاف میں لے کر جاے تاکہ وہ بیمار خاوند سے مل سکیں اور ان کا علاج کرواسکیں۔
بین الاقوامی طبقے پر تنقید کرتے ہوۓمشعال ملک نے کہا کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ہندوستانی حکومت کی مقبوضہ وجمعوں کشمیر میں ظالمانہ حرکتوں پر مجرمانہ خاموشی اخیتار کررکھی ہے اور ان میں ہندوستانی حکومت کی کشمیریوں کی موجودہ نسل کشی کو روکنے کی ہمت نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کو ایک حکمت عملی بنانی چاہیے تاکہ مسٰلہ کشمیر کو مختلف بین الاقوامی فورم پر متاثر کن اور بھرپور طریقے سے اٹھایا جاسکے تاکہ ہندوستانی حکومت پر دباؤ بڑھایا جاسکے کہ وہ کشمیر تحریک کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرے۔ مشعال ملک نے عہد کیا کہ باوجود اس کے کہ ہندوستانی ظالمانہ فورسز مقبوضہ جمعوںو کشمیر میں ہر طرح کے غیرانسانی طریقے آزما رہی ہے پھر بھی وہ کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت کے حق سے زیادہ دیر تک محروم نہیں کرسکتیں ۔