جعلی اکائونٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت میں 29اپریل تک توسیع کر دی گئی . اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر دو رکنی ڈویژن بینچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کی جعلی بینک اکائونٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 29اپریل تک توسیع کر دی۔ دورا ن سماعت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے نیب حکام سے ستفسار کیا کہ اب تک نیب نے جواب داخل نہیں کروایا ، کب تک جواب داخل کریں گے؟اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب سردار مظفر عباسی نے کہا کہ جواب تیار ہے اور آج (جمعرات) تک داخل کر دیا جائے گا۔ عدالت نے نیب کو جواب داخل کرنے کے لئے تین روز کا وقت دیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے سوال کیا کہ آصف زرداری کے خلاف کتنی انکوئریز چل رہی ہیں اور کتنی انکوئریز زیر التوء ہیں۔ اس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تین انکوئریز اور دو انویسٹی گیشنز چل رہی ہیں اس کے علاوہ جو چیزیں میڈیا پر چل رہی ہیں اس کا انہیں علم نہیں۔ دوران سماعت آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ ڈاکٹر فریال تالپور کی جانب سے سینیٹر فاروق حمید نائیک اور سردار لطیف خان کھوسہ بطور وکیل پیش ہوئے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی انتخابات
Apr 22, 2024