منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کاروائی،14ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کر لیا تھانہ نصیر آباد پولیس نے غلام شبیر سے 1350گرام چرس ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے آصف سے 1300گرام چرس ،تھانہ سٹی پولیس نے تنویر سے 1250گرام چرس ،تھانہ وارث خان پولیس نے فہیم سے 250گرام چرس ،تھانہ سول لائن پولیس نے ارسلان سے20لیٹر شراب،تھانہ کینٹ پولیس نے عدنان سے 10لیٹر شراب،علی سے 05لیٹر شراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے عادل سے 10لیٹر شراب،تھانہ صدر واہ پولیس نے غلام محی الدین سے 10لیٹر شراب،فاروق سے 10لیٹر شراب،تھانہ پیر دوھائی پولیس نے طیب سے 07لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے اظہر سے 25بوتل شراب،تھانہ رتہ امرال پولیس نے عاقب سے پستول 30معہ04روند جبکہ تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے ایاز سے پستول 30بور معہ05روند برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔