مودی نے ہمیشہ اسلام دشمنی کی بنیاد پر انتخابات جیتے ہیں:ڈاکٹر عبدالغفور راشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحفظ حرمین شریفین کونسل کے چیئرمین اورناظم ذیلی تنظیمات مرکزی جمعیت اہلحدیث ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے منشور کو ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں کے لئے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی نے ہمیشہ اسلام دشمنی کی بنیاد پر انتخابات جیتے ہیں۔ کیونکہ پوری عمر بھارت کی کٹھ پتلی کے طور پر کام کرنے والے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی بھی اب آزادی کشمیر کی بات کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔