ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 10کروڑ 75 لاکھ سے تجاوز
اسلام آباد(قاضی بلال )الیکشن کمشن نے انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کے اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ الیکشن کمشن کے مطابق ملک بھر میں اس وقت انتخابی فہرستوں میں درج رائے دہندگان کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 657 ہے۔ پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 34031548ٗ خواتین 27353963ہیں مجموعی تعداد 61385511ہے پنجا ب میں مرد ووٹرز کا تناسب پچپن جبکہ خواتین کا تناسب پنتالیس فیصد ہے۔ اسی طرح سندھ میں 12725385ووٹرز رجسٹر ہیں جبکہ خواتین کی تعداد 10200010ہوگئی ہے مردوںکا تناسب 56جبکہ خواتین کا تناسب چوالیس فیصد ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق کے پی کے میں مرد ووٹرز کی تعداد 8716480جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6646896اس طرح مردوں کا تناسب اٹھاون فیصد جبکہ خواتین کا تناسب بیالیس فیصد ہے۔ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 2524033ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1074743ہے اس طرح بلوچستان میں مرد ووٹرز کا اٹھاون فیصد جبکہ خواتین کا تناسب بیالیس فیصد ہے ۔ سابق فاٹا میں مرد ووٹرز کی تعداد 1617152جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 1074743ہے سابق فاٹا کے علاقوںمیں مردوںکاتناسب ترپن فیصد جبکہ خواتین کا تناسب سنتالیس فیصد ہے اس طرح وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں مردووٹرز کی تعداد 413916ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 365830ہے ۔مردوںکاتناسب 53فیصد جبکہ خواتین کی تعداد 47فیصد ہے۔