امریکی صدر کاشام سے متعلق 2دن میں موثر جوابی کارروائی کا عزم، امریکا نے فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،روسی سفیر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے متعلق 2دن میں فوجی آپشنز سمیت موثر جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کردیا۔شامی شہر دوما میں مبینہ کیمیائی حملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جلد فیصلہ کن اقدام اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوما میں مبینہ کیمیائی حملے کی جوابی کارروائی کیلئے عسکری سطح پر بہت سے راستے موجود ہیں،فوجی حکام سے مشاورت کی جارہی ہے،دوما واقعے کے ذمہ دار کے بارے میں ہمیں وضاحت مل رہی ہیں۔ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور امریکی سفیر کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ روس کے ہاتھ شامی بچوں کے خون سے رنگے ہیں،شام میں کیمائی حملے کا ڈرامہ اسٹیج کیا گیا،روس کے ہاتھوں پر شامی بچوں کا خون ہے جس کی پشت پناہی شامی صدر بشار الاسد کررہے ہیں،امریکا فوجی کارروائی کرے گا جس کے نتائج خطرناک ہوں گے۔روسی سفیر Vassily Nebenziaنے کہا کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے،روس نے کیمیائی حملوں کی تحقیقات پر زور دے دیا۔