محکمہ موسمیات کی کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشنگوئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

Apr 10, 2018 | 15:30

ویب ڈیسک

اسلام آباد : محکمہ موسمیات پاکستان نے کراچی میں گرمی کی نئی لہر کی پیشنگوئی کردی۔ آئندہ جمعرات تک کراچی میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا جو زیادہ سے زیادہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ان دنوں میں ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد تک بڑھ جائے گا۔ ماہرین نے گرمی کی لہر کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

مزیدخبریں