نبی کریم کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم نجات پاسکتے ہیں : حامد سعید کاظمی
ملتان (نامہ نگار خصوصی) سابق وفاقی وزیر علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا ہے کہ مدارس دین کے قلعے ہیں جو نسل نو کو دین و دنیا میں سرخرو کرنے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں اسلام اور علم راہ نجات ہے قرآن سے وابستہ ہوکر ہی زبوں حالی سے نجات پاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم رحمانیہ علی ٹائون ، گلشن فاروق پورہ ، پرانی چاند ماڑی میں سالانہ جلسہ دستار فضیلت سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت قاری محمد اسماعیل خان مہروی نے کی ۔ جلسہ سے حافظ علامہ فاروق خان سعیدی ، مولانا غلام عباس سیالوی ، محمد حسین بابر نے بھی خطاب کیا علامہ حامد سعید کاظمی نے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں حضور نبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ہم نجات پاسکتے ہیں اور انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ اپنے بچوں کو دنیا کے ساتھ ساتھ دین کی تعلیم پر بھی توجہ دیں ۔ ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پنجاب علامہ فاروق خان سعیدی ، مولانا غلام عباس سیالوی ، محمد حسین بابر ، قاری محمد اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں دین کی خدمت کرنے والے مدارس جہاد کر رہے ہیں ۔ کانفرنس میں قاری غلام حسن مہروی ، قاری حفیظ احمد سعیدی ، مولانا مظہر نے بھی خطاب کیا جبکہ سلیم الرحمان میئو ، ملک عنصر بھٹہ ، حاجی خلیل احمد بھٹہ ، چوہدری اکرم مڑلی ، چوہدری شفیق مڑی ، رانا بشیر احمد نون مہمان اعزاز تھے ۔ حفظ کرنے والوں میں حافظ وسیم ، محمد آصف ، محمد جنید ، محمد شہزاد ، محمد مجاہد ، امام مرزا ، عثمان سجاد ، سعد اللہ منیر ، محمد شعیب ، محمد خاور ، محمد مصدف ، محمد معظم شاہ ، محمد شاہد ، اسماء ارشاد ، ثمرین اکرم ، فاطمہ ارشاد ، مہوش بشیر ، رضوانہ کنول ، جویریہ طارق ، ایمان فاطمہ ، مریم اقبال ، علیشہ ریاض ، نور یامین ، حافظ کنول ، ماہ نور ، گلناز ، اقرا اجمل ، مدیحہ و دیگر شامل ہیں ۔