کوٹ ادو : قومی بچت بنک میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ نے 8 گھنٹے بعد قابو پالیا
کو ٹ ادو (نا مہ نگار، کورٹ رپورٹر) ریلو ے روڈ پر قائم مر کزی قومی بچت بنک میں رات با رہ سے ایک بجے کے درمیا ن اچا نک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بنک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ذرائع کے مطا بق آگ شا ر ٹ سر کٹ کے با عث لگی ہے آگ لگنے کے وقت بنک کا گارڈ بھی بنک میں مو جو د نہیں تھا گا رڈ کے آنے بعد بنک کا مین گیٹ کھولا گیا اطلا ع ملنے پر فا ئر بر یگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا فا ئر بر یگیڈ کے عملے نے آٹھ گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کرنے کے بعد آگ پر قابو پا لیا نقصان کا اندازہ لگا نے کیلئے ریجنل ہیڈ کوارٹر سے عملہ مر کزی قومی بچت برانچ پہنچ گیا ہے آگ سے ہو نے والے نقصان کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے۔