ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ فنکاروں و ہدایتکاروں کو وارننگ‘ مانیٹرنگ اہلکار کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا
ملتا ن (سٹاف رپورٹر) چیئر مین ویجی لینس کمیٹی فاروق ڈوگر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف تھیٹروں کے فنکاروں ،ہدایتکاروںکو وارننگ اور مانیٹرنگ اہلکار کو رواں ہفتے ڈیوٹی سے ہٹا دیا،اتوار کی شب چیئر مین ویجی لینس کمیٹی فاروق ڈوگرنے مقامی تھیٹروں کا دورہ کیااور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سنگم تھیٹر کی اداکارہ ثانیہ چوہدری ،لیلیٰ راج،سٹارلٹ تھیٹر سے اداکارہ ریمل علی جبکہ بغیر اجازت لباس بدلنے پر بابر تھیٹر کی اداکارہ یدار ملتانی اور عالیہ خان کو وارننگ دے دی ،علاوہ ازیں ڈرامے لیٹ ختم کرنے پر ہدایتکار زوار بلوچ ،اعجاز چندا اور یوسف کامران کو حتمی واننگ دی گئی ،بابر تھیٹر کی اداکاراﺅں دیدار ملتانی اور عالیہ خان کے لباس تبدیلی کا نوٹس نہ لینے پر مانیٹرنگ اہلکار مجاہد بھٹی کو رواں ہفتے ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا۔