ریجنل انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ‘ ملتان نے بہاولپور کو 51رنز سے ہرا دیا
ملتان (سپورٹس رپورٹر) ریجنل انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ میں ملتان نے بہاول پور ریجن کو 51 رنز سے ہرا دیا ہے۔ ملتان ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ حسیب ناظم 29‘ عرفات احمد 20‘ رانا عدیل مشتاق 14 اور طاہر بشیر نے 10 رنز بنائے۔ محمد فاخر 4 اور مستقیم نے 2 وکٹ حاصل کی۔ بہاول پور ریجن کی پوری ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہو گئی محمد فرحان 34‘ ارباز حسین 10 اور محمد جنید نے 9 رنز بنائے طاہر بشیر 4‘ حسیب ناظم 2 عرفات احمد‘ رانا عدیل مشتاق اور سمیر خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی میچ ریفری خالد جمشید‘ امپائر محمد وقاص‘ جاوید اقبال اور سکورر حافظ محمد حمزہ تھے۔ ملتان آج اپنا تیسرا اور آخری میچ ڈیرہ مراد جمالی کے خلاف کھیلے گا۔