ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ انور شہید نے گیلانی کلب کو شکست دیدی
خانیوال (خبرنگار) ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ میں جاری میچ میں انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے گیلانی کرکٹ کلب خانیوال کو2رنز سے ہرادیا انور شہید کرکٹ کلب خانیوال نے مقررہ30اوورز میں194رنز بنائے عامر50،مظہر احمد 31،زاہد نے 21رنز بنائے گیلانی کرکٹ کلب خانوال کی طرف سے سعید 3،حسیب احمد ے 2بدر احمد نے 1وکٹ لی۔ گیلانی کرکٹ کلب خانیوال کی پوری ٹیم192رنز بناکر آئوٹ ہوگئی کاشف 43،عمر 39،آصف نے 26رنز بنائے انور شہید کرکٹ کلب خانیوال کی جانب سے ناصر علی 3،صادق3،زاہد نے 1،نعمان نے 1وکٹ لی۔ کلب کے نائب صدر حاجی عمردراز سیال نے مین آف دی میچ ناصر کو انعام دیا ۔