ٹبہ سلطان پور: خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچو ں کی پیدائش
ٹبہ سلطان پور (خبرنگار) محلہ محمد پورہ کی رہائشی شہناز بی بی زوجہ محمد پرویز نے چار بچوں کو جنم دیا ہے۔ بہاولپور کے محلہ محمد پورہ کے رہائشی محمد پرویز کی اہلیہ شہناز بی بی وکٹوریہ ہسپتال کے گائنی وارڈ میں زیرعلاج تھی گزشتہ روز ڈاکٹر نجم السحر نے اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ شہناز بی بی کا کامیاب آپریشن کیا۔ڈاکٹر نجم السحر نے صحافیوں کو بتایا کہ شہناز بی بی نے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو جنم دیا ہے جو کہ بالکل تندرست ہیں۔