خانیوال میں دیسی کشتیوں کے مقابلے مسعودمجید خان ڈاہا نے انعامات تقسیم کیے
خانیوال (خبرنگار) خانیوال تھانہ گراؤنڈ جہاں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے بہترین پہلوانوںکے درمیان مقابلے کرائے ۔ شوکت پہلوان جہانیاں نے راجو پہلوان دنیا پور کو ہرایا اسکے علاوہ عرفان ہراج متی تل نے راشد پہلوان (جھوٹے والا ) نے کالا پہلوان ، اسامہ پہلوان ملتان نے قاسم پہلوان بھٹہ ، فرید پہلوان کو اسامہ پہلوان ملتان نے عثمان پہلوان کو کا کا پہلوان کو ہرایا ۔ اکرام پہلوان خانیوال علی رضا پہلوان ، ملک اکمل پہلوان ، وقار حسین پراچہ پہلوان شیخ عظیم ،پہلوان میاں فرقان پہلوان موجود تھے ۔مہمان خصوصی چیئر مین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے جیتنے والوں پہلوانوں میں نقد انعام اور ٹرافیاں دیں۔