کاشت میں اضافے کیلئے فاطمہ فرٹیلائزر نے حکومت سے اشتراک کرلیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے کاشتکار ستر سال سے زائد عرصے سے اپنے خون پسینے کی محنت سے قوم کی غذائی ضرورتوں کو پورا کررہے ہیں۔ اگرچہ زراعت کے شعبے کیلئے ہمیشہ زبانی طورپر یہ کہاجاتا ہے کہ یہ شعبہ’’پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ‘‘ ہے لیکن ان کاشتکاروں کو عملی طورپر بہت کم ہی نوازا گیا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ نے ان ہی وجوہات کی بنا پر پاکستان میں فاطمہ گروپ اورعارف حبیب کے اشتراک سے اپنے کام کا آغاز کیا۔ کمپنی نے ’’سرسبز‘‘ کے نام سے فرٹیلائزرز کا ایک وسیع انتخاب متعارف کرواکر جو پاکستان کی مٹی کیلئے نہایت موزوں ہے‘کاشتکار کی فی ایکڑ کاشت کو بڑھانے اوران کی کھادوں پر آنے والی لاگت معہ منافع دلوانے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں۔