الیکٹرانک چینل پر خلاف قوانین بھارتی مواد کی نشریات کے بارے میںایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ آج پریس کانفرنس منعقد کی جا ئے گی
اسلام آباد(کلچرل رپورٹر)چیئر مین ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ کے چیئر مین نعیم طاہر آج منگل کوسہ پہر تین بجے اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں ٹرسٹ کے عہدیداران اور نمایاں اداکاروں کے ہمراہ خلاف قوانین بھارتی مواد کی نشریات کے حوالے سے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔واضح رہے کہ ایکٹرز کلیکٹیو ٹرسٹ اداکار برادری کی واحد نمائندہ تنظیم ہے۔ ٹرسٹ پاکستانی سیٹلائیٹ چینلز پر پیمرا قوانین کے برخلاف بھارتی مواد کی نشریات کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔اس موقع پر ریحان شیخ، لیلیٰ زبیری اور علی طاہر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔