دائرہ دین پناہ‘ نشے کا عادی 25 سالہ نوجوان دم توڑ گیا
دائرہ دین پناہ(نامہ نگار) ہیروئین کے نشہ کی لت میں مبتلا25سالہ نوجوان جاں بحق۔تفصیل کے مطابق اسٹیشن دائرہ دین پناہ کے ساتھ بستی جھورے والہ کارہائشی منظورحسین مالی کا25سالہ بیٹابلال مالی جوہیروئین کاعادی تھاجاں بحق ہوگیاجسے3بجے سہ پہراحمدیارپارک میں نمازجنازہ کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔