ملتان شہر سے روزانہ ایک ہزار ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی
ملتان ( خبرنگار خصوصی) ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے صوبائی حکومت کو بھجوائی گئی ماہانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ کے دوران 22 ہزار500 ٹن کوڑا کرکٹ جمع کر کے لینڈ فل سائٹ پر ڈمپ کیا گیا ہے روزانہ کی بنیاد پر ایک ہزار ینٹری ورکرز کے ذریعے 1 ہزار ٹن سے زائد کوڑا اکٹھا کیا جاتا ہے جبکہ ملتان شہر کی آبادی کے لحاظ سے اس وقت 1400 سینٹری ورکرز کی کمی ہے نئے سینٹری ورکرز بھرتی کر کے ہی صفائی کی صورتحال مزید بہتر کی جا سکتی ہے تاہم بھرتی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں بھرتی کا اشتہار بھجوا دیا گیا ہے۔