پاکستان اور جاپان میں تجارتی عدم توازن دور کرنے کی ضرورت ہے: صادق سنجرانی
اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کیساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،تجارتی عدم تعاون دور کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہار پارلیمنٹ ہاؤس میں جاپان کے سفیر تکاشی کورائی سے ملاقات کے دوران کیا ۔جاپان کے سفیر نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے بعد پاکستان نے جاپا ن کی بھر پور مدد کی اور پہلا ملک تھا جس نے جنگ سے تباہ حال معیشت کی بحالی میں کردار ادا کیا ۔