شامی صوبے ادلب میں بڑا دھماکہ‘ بچوں سمیت 11 شہری مارے گئے‘ 80 زخمی
دمشق (اے ایف پی) شام کے صوبے ادلب میں بڑا دھماکہ ہوا۔ 11 شہری جاں بحق اور 80 زخمی ہو گئے۔ ترجمان سیرین آبزرویٹری نے میڈیا کو بتایا ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی فوری طور پر وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ کئی منزلہ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ امدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ مرنے والوں میں متعدد بچے شامل ہیں۔