سعودی عرب میں طائفے اور روپیرا کے قیام کیلئے فرانس کیساتھ معاہدہ
پیرس ( اے ایف پی ) فرانسیسی وزیر برائے ثقافت فرانکوئس نیلسن نے بتایا سعودی عرب میں نیشنل اور چیڑا اور اوپیرا کے قیام کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کی۔ نیشنل اوپیرا اور میوزک کے فروغ کیلئے فرانسیسی ماہرین کی خدمات لی جائیں گی۔ سینما کیلئے بھی ایسا ہو گا۔ وہ پہلے دورے پر آئے ہیں۔ مذاکرات دوستانہ رہے۔ آج شہزادے کو ایلسی پیلس میں ڈنر دیا جائے گا۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے میکرون پر زور دیا وہ یمن جنگ کے سلسلہ میں سعودی ولی عہد پر دباؤ بڑھائیں۔ خدشہ ہے ہتھیار ادھر استعمال ہونگے۔