جاپان میں 5.7 شدت کا زلزلہ‘ 3 افراد زخمی
ٹوکیو (اے ایف پی) مغربی جاپان میں 5.7 شدت کا زلزلہ آیا جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ زلزلے سے ہونستو جزیرہ سب سے زیادہ متاثر ہوا۔ تاہم سمپن نیوکلیئر پاور پلانٹ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہا۔