ہنگری میں الیکشن ،مہاجرین مخالف حکمران پارٹی کامیاب
بڈاپسٹ (این این آئی)ہنگری کے پارلیمانی الیکشن میں وزیراعظم وکٹور اوربان کی مہاجرین مخالف فیدس پارٹی نے میدان مار لیا۔ پارلیمان میں دو تہائی اکثریت حاصل کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منعقد ہوئے اس الیکشن کے ابتدائی نتائج کے مطابق مہاجرت مخالف اوبان کی سیاسی پارٹی کو 48.8 فیصد ووٹ ملے ہیں ۔