چینی صدر بائو فورم سے خطاب میں مزید معاشی اصلاحات کا اعلان کریںگے
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) باؤ معاشی فورم برائے ایشیاء میں چین کے صدر شی ینگ کی تقریر کا سب کو بے چینی سے انتظار ہے۔ شی ینگ فورم میں ’’اوپن اینڈ انووینٹیو ایشیاء برائے عالمی خوشحالی‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔ چینی صدر کا یہ خطاب چین کی طرف سے معاشی اصلاحات کے گزشتہ چالیس برس کے تجربہ کا نچوڑ ہوگا۔ چینی صدر چین میں مزید معاشی اصلاحات کا اعلان کریں گے۔ چینی صدر شی ینگ گلوبلائزیشن کے بڑے حامی ہیں۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق چینی صدر فورم کا خطاب غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے یہ پیغام ہوگا کہ امریکہ کی سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنے کی پالیسی یعنی پروٹیکشنزم کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔