تھر: مزید3بچے اسپتال میں چل بسے
مٹھی (نامہ نگار) تھر میں سخت گرمیوں اور گرم ہوائیں لگنا شروع ہو گئی ہیں اور بچوں کی اموات بھی جاری ہیں اور تین مزیدبچے دوران علاج سول اسپتال مٹھی میں فوت ہو گئے ہیں ان میں اسلام کوٹ کا سات ماہ کا رمیش ولد جلال تحصیل ننگرپارکر کے موڑو ٹھاکر کا نومولود بچہ اور ننگرپارکر کا سات ماہ کا اشرف ولد علی بخش ساند بھی شامل ہیں اور اس طرح رواں ماہ اپریل کے دوران فوت ہونے والے بچوں کی تعداد بڑہ کر 10 ہو گئی ہے۔
تھر/ بچے