کراچی میں گرمی کی نئی لہر خشک ہوائیں چلنے کا امکان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں گرمی کی نئی لہر کا آغاز ہوگیا ، جس سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میںپیر سے گرم اورخشک ہواکا آغاز ہوگیا اورآئندہ 3 روزمیں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کادرجہ حرارت34ڈگری سینٹی گریڈجبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 44فیصدرہا۔
کراچی گرمی