مائیکل کلارک نے کرکٹ میں واپسی کی تردید کردی
سڈنی (صباح نیوز) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ واپسی کی خبروں کی تردید کردی۔مائیکل کلارک نے تصدیق کی کہ انہوں نے کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کو بال ٹیمپرنگ سکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد کرکٹ کے معاملات میں معاونت کے حوالے سے پیغام بھجوایا تھا۔