شاہ کوٹ پریمیئر لیگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
شاہ کوٹ(نامہ نگار)پاکستان سپر لیگ کی طرز منعقد ہونیوالی شاہ کوٹ پریمیئر لیگ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی دنیا بھر سے مختلف کھلاڑیوں تنظیموں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملنے لگی دبئی زلمی کے آنر عثمان خان نے بھی شاہ کوٹ پریمئیر لیگ کے لئے اپنی خدمات پیش کر دیں شاہ کوٹ زلمی کے لئے 15شرٹس اور دیگر تحائف کے علاوہ انتظامیہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروا دی اور کہا کہ شاہ کوٹ کے نوجوانوں نے انتہائی محدود وسائل میں اس بڑے ایونٹ کا بیڑہ اٹھایا ہے۔