ستوکتلہ: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
لاہور(نامہ نگار) ستوکتلہ کے علاقے میں تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ ڈرائیورموقع سے فرار ہو گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی سی ایس آئی آر کا رہائشی 28سالہ عاصم موٹرسائیکل پر سوار پی آئی اے روڈپر جا رہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں عاصم موقع پرہی دم توڑ گیا جبکہ ڈرائیور کارسمیت موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ پولیس نے نعش قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا۔