روٹ ایک، پانچ اور دس پر ایل ٹی سی بسیں بحال کی جائیں: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) شہری مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے کہا کہ لاہور سٹی کے روٹ نمبر 5,10 اور 1 کو فوری طور پر بحال کیا جائے۔ موجودہ روٹ سابق 5,10 اور 1 نمبر کے روٹ سے مختلف ہیں جس وجہ سے اہم علاقے آمد و رفت کی سہولت سے محروم ہیں۔ بیس ان علاقوں میں نہیں جاسکتی ناظم شوکت کے وزیر اعلیٰ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ روٹ فوری طور پر بحال کئے جائیں گے کہ مسافروں کو درپیش پریشانی کم ہوسکے۔