معاشی ترقی کیلئے کاروباری شخصیات اہم کردار ادا کر سکتی ہیں: قاسم علی شاہ و دیگر
لاہور (پ ر) مضبوط اور مستحکم پاکستان صرف اور صرف معاشی ترقی سے ہی ممکن ہے جس کے لیے کاروباری شخصیات اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ 2018 ء پاکستان کی ریکارڈ معاشی ترقی کا سال ہے۔ سی پیک اور ون روڈ ون بیلٹ جیسے منصوبوں نے دنیا بھر میں پاکستان کے کردار کا اہم بنا دیا ہے۔ ملک کے نوجوان پرائیوٹ جابز کی بجائے اپنے کاروبار کو فروغ دے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گلوبل انشیٹیو کے (انٹرپرینیور) چپیٹر کے زیر اہتمام ایک روزہ قومی کانفرنس " ٹرانسپائر ڈو دی ان ڈن" میں موٹیویشنل سپیکرز و کامیاب شخصیات جن میں قاسم علی شاہ منصور خان ، عروج اسمعیل،حنینا منصور،شہواز بلوچ، قیصر ملک، زینت عرفان، زارہ قریشی اور دیگر نے الحمرا آرٹ اینڈ کلچر سنٹر قذافی سٹیڈیم میں ایک روزہ قومی کانفرنس کے دوران کیا۔